مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَفْعَلُ بِمَا فَضَلَ مِنْ وُضُوئِهِ . باب: وضو کا جو پانی بچ جائے اس کے ساتھ ( آدمی ) کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1108
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ مِنْ إِنَاءٍ عَلَى نَهْرٍ ، فَلَمَّا فَرَغَ أَفْرَغَ فَضْلَهُ فِي النَّهْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، اخْتَلَطَ وَتُرِكَ حَدِيثُهُ لِاخْتِلَاطِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہر کے کنارے ایک برتن کے ذریعے وضو کیا ، جب آپ فارغ ہوئے ، تو آپ نے بچا ہوا پانی نہر میں ڈال دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس کے اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے اس کی حدیث کو ترک کر دیا گیا ۔