مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ان لوگوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے “
حدیث نمبر: 11046
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا قَالَ : هَمَّ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْأَسْوَدُ بِقَتْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور انہوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک شخص جس کا نام اسود تھا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا ( یہاں وہ مراد ہے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔