مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے “
حدیث نمبر: 11029
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ : ( يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ) قَالَ : كَانَتْ بَدْرٌ لِسَبْعَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” علیحدگی کا دن جس دن دو گروہ آپس میں مد مقابل آئے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( اس سے مراد غزوہ بدر ہے ) اور غزوہ بدر سترہ رمضان المبارک کو ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔