مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے “
حدیث نمبر: 11015
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ : خَرَجْتُ مِنْ حِمْصَ ، فَآوَانِي اللَّيْلُ إِلَى الْبَقِيعَةِ ، فَحَضَرَنِي مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ ، فَقَرَأْتُ هَذِهِ الْآيَةَ مِنَ الْأَعْرَافِ إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ : احْرُسُوهُ الْآنَ حَتَّى يُصْبِحَ ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ رَكِبْتُ دَابَّتِي . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں حمص سے نکلا رات کو میں جنگل میں ایک جگہ پر ٹھہرا تو اہل زمین میں سے جنات ) میرے پاس آ گئے میں نے سورت اعراف کی یہ آیت تلاوت کی : ” بے شک تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے “ ۔ یہ آیت کے آخر تک تلاوت کی تو ان ہوائی چیزوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اب تم صبح ہونے تک اس کی حفاظت کرو جب صبح ہوئی تو میں اپنی سواری پر سوار ہوا ( اور وہاں سے روانہ ہو گیا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے ، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔