مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کر دیا “
حدیث نمبر: 11009
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ، قَالَ : " هُمْ أَهْلُ الْبِدَعِ وَالْأَهْوَاءِ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ مُعَلِّلِ بْنِ نُفَيْلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو فرقوں میں تقسیم کیا اور وہ مختلف گروہوں کی شکل میں ہو گئے تم ان کے حوالے سے ( کسی چیز کے ذمہ دار ) نہیں ہو “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس سے مراد اہل بدعت ہیں ، اور نفسانی خواہشات کے پیروکار لوگ ہیں جو اس امت سے تعلق رکھتے ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف معلل بن نفیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔