مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ٹھہرنے کی جگہ اور ودیعت کے طور پر رکھوانے کی جگہ “
حدیث نمبر: 11001
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ : ( فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ) قَالَ : الْمُسْتَقَرُّ الرَّحِمُ ، وَالْمُسْتَوْدَعُ الْأَرْضُ الَّتِي يَمُوتُ فِيهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
ابراہیم نخعی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں ” ٹھہرنے کی جگہ اور ودیعت کے طور پر رکھوانے کی جگہ “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ٹھہرنے کی جگہ سے مراد رحم ہے ، اور ودیعت کے طور پر ٹھہرنے سے وہ زمین ہے جس میں آدمی فوت ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔