حدیث نمبر: 10984
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : ( رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ ) قَالَ : مَعَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ ، فَإِنَّهُمْ شَهِدُوا لَهُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ ، وَشَهِدَ لِلرُّسُلِ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ( انہوں نے کہا: ) اے ہمارے پروردگار ہم ایمان لے آئے ہیں تو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ نوٹ فرما لے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں : یہاں گواہی دینے والوں سے مراد یہ ہے : سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت کے ساتھ نوٹ فرما لے کیونکہ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ گواہی دی کہ آپ نے تبلیغ کر دی ہے ، اور انہوں نے رسولوں کے بارے میں یہ گواہی دی کہ انہوں نے تبلیغ کر دی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10984
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11732)»