مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَأَكْلِهِمُ السُّحْتَ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ان لوگوں کا حرام کھانا “
حدیث نمبر: 10974
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ السُّحْتِ قَالَ : الرِّشَا . قِيلَ : فِي الْحُكْمِ ؟ قَالَ : ذَاكَ الْكُفْرُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكٍ عَنِ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الضُّحَى . وَالسَّرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے لفظ ” سحت “ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : رشوت لینا ان سے دریافت کیا گیا عدالتی فیصلہ کرتے ہوئے ؟ انہوں نے فرمایا : یہ تو کفر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے شریک کی سری کے حوالے سے ابوضحی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور سری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔