حدیث نمبر: 10960
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ قَالَ : " أُجُورَهُمْ : يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ، الشَّفَاعَةَ لِمَنْ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ مِمَّنْ صَنَعَ إِلَيْهِمُ الْمَعْرُوفَ فِي الدُّنْيَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيُّ ، ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ فَقَالَ : أَتَى بِخَبَرٍ مُنْكَرٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تو وہ ( یعنی اللہ تعالیٰ ) انہیں ان کا پورا اجر عطا کرے گا اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے گا “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ان کا اجر یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں داخل کر دے گا اور اپنے فضل سے مزید یہ عطا کرے گا کہ وہ اس شخص کی شفاعت کریں گے جس کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو گی ایسا شخص جس نے دنیا میں ان لوگوں کے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبداللہ کندی ہے ، جسے امام ذہبی نے اپنی طرف سے ضعیف قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں : اس نے منکر روایت نقل کی ہیں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10960
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10462)»