مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ اس ( یعنی اللہ تعالیٰ ) کو چھوڑ کر صرف مؤنث چیزوں کی عبادت کرتے ہیں “
حدیث نمبر: 10955
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : إِنْ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا قَالَ : مَعَ كُلِّ صَنَمٍ جِنِّيَّتُهُ . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس ( یعنی اللہ تعالیٰ ) کو چھوڑ کر صرف مؤنث چیزوں کی عبادت کرتے ہیں “ ۔ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہر بت کے ساتھ اس کی جنتی ( یعنی مؤنث جن ) ہوتی ہے ۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔