مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ کیا وہ ( یعنی یہودی ) لوگوں سے اس چیز کے حوالے سے حسد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل کے ساتھ عطا کی ہے “
حدیث نمبر: 10932
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَحْنُ النَّاسُ دُونَ النَّاسِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس آیت میں لوگوں سے مراد ہم لوگ ( یعنی صرف مسلمان ) ہیں باقی لوگ مراد نہیں ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔