مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو “
حدیث نمبر: 10910
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : لَمَّا أُصِيبَ حَمْزَةُ وَأَصْحَابُهُ بِأُحُدٍ قَالُوا : لَيْتَ مَنْ خَلْفَنَا عَلِمُوا مَا أَعْطَانَا اللَّهُ مِنَ الثَّوَابِ ، لِيَكُونَ أَجْرَأَ لَهُمْ ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : أَنَا أُعْلِمُهُمْ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ( وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ) الْآيَةَ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ .
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : جب غزوہ اُحد کے موقع پر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہید ہو گئے تو انہوں نے کہا: کاش ہمارے پیچھے والے لوگ یہ بات جان لیتے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیا اجر و ثواب عطا کیا ہے ؟ تاکہ وہ اس کے حصول کے لئے زیادہ جرات کرتے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں ان لوگوں کو اس بارے میں بتا دیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اور جن لوگوں کو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا گیا ہو تم انہیں مردہ ہرگز گمان نہ کرو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم
یہ روایت مرسل ہے ۔