مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو
حدیث نمبر: 10896
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِنَّ هَذَا الصِّرَاطَ مُحْتَضَرٌ تَحْضُرُهُ الشَّيَاطِينُ ، يَقُولُونَ : يَا عِبَادَ اللَّهِ ، هَذَا الطَّرِيقُ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ ، قَالَ الصِّرَاطُ الْمُسْتَقِيمُ كِتَابُ اللَّهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : یہ راستہ سامنے موجود ہے جس میں شیاطین موجود ہوتے ہیں ، اور وہ یہ کہتے ہیں : اے اللہ کے بندو ! تم اس راستے پر آ جاؤ تو تم لوگ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کے رکھو کیونکہ سیدھا راستہ اللہ کی کتاب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔