مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اے ایمان والوں للہ تعالیٰ سے یوں ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے “
حدیث نمبر: 10893
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ . قَالَ : أَنْ يُطَاعَ فَلَا يُعْصَى ، وَأَنْ يُشْكَرَ فَلَا يُكْفَرَ ، وَأَنْ يُذْكَرَ فَلَا يُنْسَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَالْآخَرُ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اللہ تعالٰی سے یوں ڈرو جیسے اس سے ڈرنے کا حق ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : اس کی یوں اطاعت کی جائے کہ اس کی نافرمانی نہ کی جائے اس کا یوں شکر کیا جائے کہ اس کی ناشکری نہ کی جائے اور اسے یوں یاد کیا جائے کہ اسے بھلایا نہ جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، اور دوسری کے رجال ضعیف ہیں ۔