حدیث نمبر: 10889
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ : شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ " وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدَيْنِ يَا رَبُّ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَى قَوْلِهِ : الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ . قَالَ : " وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ " . وَفِي أَسَانِيدِهِمَا مَجَاهِيلُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا : ” اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے ، اور فرشتے اور اہل علم انصاف پر قائم رہتے ہوئے ( اس بات کی گواہی دیتے ہیں ) کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور وہ غالب اور حکمت والا ہے “ ۔ ( یہ آیت تلاوت کرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) اور اے میرے پروردگار ! میں بھی اس بات کے گواہوں میں سے ایک ہوں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا : جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : اللہ تعالیٰ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے “ ۔ یہ آیت یہاں تک ہے : ” غالب اور حکمت والا “ ۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اور میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور تو غالب اور حکمت والا ہے “ ۔ ان دونوں روایات کی اسناد میں مجہول راوی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10889
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (250) اخرجه احمد فى المسند (1421)»