مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اللہ کی ذات وہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے صرف وہی معبود ہے وہ حی اور قیوم ہے “
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : جَلَسَ مَسْرُوقٌ وَشُتَيْرُ بْنُ شَكَلٍ فِي مَسْجِدِ الْأَعْظَمِ فَرَآهُمَا النَّاسُ فَتَحَوَّلُوا إِلَيْهِمَا ، فَقَالَ شُتَيْرٌ لِمَسْرُوقٍ : إِنَّمَا تَحَوَّلَ هَؤُلَاءِ إِلَيْنَا لِنُحَدِّثَهُمْ ، فَإِمَّا أَنْ تُحَدِّثَ وَأُصَدِّقَكَ ، وَإِمَّا أَنَّ أُحَدِّثَ وَتُصَدِّقَنِي ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ : حَدِّثْ وَأُصَدِّقُكَ ، فَقَالَ شُتَيْرٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنْ أَعْظَمَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ : اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ . فَقَالَ مَسْرُوقٌ : صَدَقْتَ . ¤ قُلْتُ : وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي سُورَةِ الطَّلَاقِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤امام شعبی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مسروق اور شتیر بن شکل بڑی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ، لوگوں نے انہیں دیکھا ، تو اٹھ کر ان کی طرف آ گئے ، شتیر نے مسروق سے کہا : یہ لوگ اٹھ کر ہماری طرف اس لئے آئے ہیں تاکہ ہم ان کے سامنے کوئی حدیث بیان کریں ، یا تو آپ بیان کر دیں میں آپ کی بات کی تصدیق کروں گا یا پھر میں بیان کر دیتا ہوں اور آپ میری بات کی تصدیق کر دیں ، تو مسروق نے کہا : آپ بیان کر دیں میں آپ کی بات کی تصدیق کر دوں گا ، تو شتیر نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں یہ بات بتائی ہے : اللہ کی کتاب میں موجود سب سے عظیم آیت «اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ» ہے ، اور یہ آیت کے آخر تک ہے ، مسروق نے کہا : آپ نے سچ کہا ہے ۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : میں یہ کہتا ہوں : یہ مکمل روایت سورت طلاق میں آئے گی ، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔