مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم زاد راہ رکھو بے شک سب سے بہتر زاد راہ تقویٰ ہے “
حدیث نمبر: 10854
عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ : كَانَ النَّاسُ يَتَوَكَّلُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الزَّادِ فَأَمَرَهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَتَزَوَّدُوا ، فَقَالَ : وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے لوگ زاد سفر کے بارے میں ایک دوسرے پر بھروسہ کر لیتے تھے ، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ اپنا زادراہ رکھیں اور ارشاد فرمایا : ” تم لوگ زادراہ رکھو بے شک سب سے بہتر زاد راہ تقوی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔