حدیث نمبر: 10834
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَوْ أَخَذُوا أَدْنَى بَقَرَةٍ لَأَجْزَأَتْهُمْ . أَوْ : لَأَجْزَأَتْ عَنْهُمْ " رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اگر بنی اسرائیل کوئی عام سی گائے بھی لے لیتے تو یہ ان کے لئے کفایت کر جاتی ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) یہ ان کی طرف سے کفایت کر جاتی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن منصور ہے ، اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10834
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2188)»