حدیث نمبر: 10816
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْبَقَرَةُ سَنَامُ الْقُرْآنِ وَذُرْوَتُهُ ، نَزَلَ مَعَ كُلِّ آيَةٍ مِنْهَا ثَمَانُونَ مَلَكًا ، وَاسْتُخْرِجَتْ : " اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ " مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ ، فَوُصِلَتْ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ . ¤ وَ " يس " قَلْبُ الْقُرْآنِ لَا يَقْرَؤُهَا أَحَدٌ يُرِيدُ اللَّهَ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ ، فَاقْرَؤُوهَا عَلَى مَوْتَاكُمْ " . ¤ قُلْتُ : فِي سُنَنِ أَبِي دَاوُدَ مِنْهُ طَرَفٌ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَسْقَطَ الْمُبْهَمَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سورت بقرہ قرآن کی کوہان اور اس کی چوٹی ہے اس کی ہر ایک آیت کے ساتھ اسی فرشتے نازل ہوئے اور آیت الکرسی کو عرش کے نیچے سے نکالا گیا اور سورت بقرہ کے ساتھ ملا دیا گیا اور سورت یسین قرآن کا دل ہے جو بھی شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے ( اجر و ثواب ) حصول کے لئے اس کی تلاوت کرے گا اس کی مغفرت ہو جائے گی تم اپنے مرحومین پر ( یا قریب المرگ افراد پر ) اس کی تلاوت کرو “ ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سنن ابوداؤد میں اس کا ایک حصہ منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ، اور انہوں نے مبہم راوی کا ذکر ساقط کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10816
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (26/5)»