مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الحدود والديات— حدود اور دیات کے بارے میں روایات
بَابُ لَا تَعْزِيرَ عَلَى أَهْلِ الْمُرُوءَةِ وَالْكِرَامِ وَنَحْوِهِمَا باب: صاحب حیثیت اور ان جیسے لوگوں کو ( معمولی جرائم کی صورت میں ) سزا نہیں دی جائے گی
حدیث نمبر: 10695
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَقِيلُوا ذَوِي الْهَيْئَاتِ زَلَّاتِهِمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الرِّفَاعِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” صاحب حیثیت لوگوں کی لغزشوں کو لوٹا دو ( یعنی انہیں معاف کر دو ) “ ۔ روایت امام طبرانی نے محمد بن عاصم کے حوالے سے عبداللہ بن محمد بن یزید رفاعی سے نقل کی ہے ، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔