حدیث نمبر: 10693
عَنْ سَعْدٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ ، وَمَعَنَا شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ ، فَقَالَ لِي صَفْوَانُ : أَطْعِمْنِي هَذَا التَّمْرَ ، فَقَالَ : إِنَّهُ تَمْرٌ قَلِيلٌ ، وَلَسْتُ آمَنُ أَنْ يُدْعَوْا بِهِ فَإِذَا نَزَلُوا أَكَلْتَ مَعَهُمْ ، فَقَالَ : أَطْعِمْنِي فَقَدْ أَهْلَكَنِيَ الْجُوعُ ، وَذَلِكَ مَا بَلَغَ مِنْهُ ، فَأَبَيْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِ . ¤ فَعَرَفْتُ الرَّاحِلَةَ الَّتِي عَلَيْهَا التَّمْرُ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " قُولُوا لِصَفْوَانَ فَلْيَذْهَبْ " . فَلَمْ يَبِتْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ يَطُوفُ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى عَلِيًّا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ : أَيْنَ أَذْهَبُ إِلَى الْكُفْرِ ؟ ! فَأَتَى عَلِيٌّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ ، فَقَالَ : " قُولُوا لِصَفْوَانَ فَلْيَلْحَقْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ، ہمارے ساتھ کچھ کھجوریں تھیں صفوان نے مجھ سے کہا: یہ کھجوریں مجھے کھانے کے لئے دو تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تھوڑی کھجوریں ہیں اور مجھے اس بات کا بھی اندیشہ ہے کہ یہ لوگوں کے لیے منگوائی جائیں گی ، جب وہ لوگ پڑاؤ کریں گے تو ان کے ساتھ تم بھی کھا لینا ، انہوں نے کہا: تم مجھے کھانے کے لئے دو کیونکہ بھوک مجھے ہلاک کر دے گی ان کی یہ حالت ہو چکی تھی لیکن میں نے اس حوالے سے ان کی بات کا انکار کر دیا میں اس سواری کو پہچانتا تھا ، جس میں کھجوریں موجود تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا : تم لوگ صفوان سے کہو کہ وہ جائے اس دن سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف اصحاب کے پاس جاتے رہے پھر وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھی آئے اور انہوں نے کہا: میں کہاں جاؤں کیا کفر کی طرف جاؤں ؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس بارے میں آپ کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ صفوان سے یہ کہو کہ وہ ساتھ شامل ہو جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10693
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح