حدیث نمبر: 10507
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ¤ " إِنِّي لَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْخَطَأَ ، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْعَمْدَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے تم لوگوں کے بارے میں غلطی سے کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے اندیشہ نہیں ہے بلکہ مجھے تمہارے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے اندیشہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے ، اور وہ مدلس ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الحدود والديات / حدیث: 10507
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف