مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ فَرَائِضِ الْإِسْلَامِ وَسِهَامِهِ . باب: اسلام کے فرائض اور اس کے حصوں کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " ثَلَاثٌ أَحْلِفُ عَلَيْهِنَّ : لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ - وَأَسْهُمُ الْإِسْلَامِ ثَلَاثَةٌ : الصَّلَاةُ وَالصَّوْمُ وَالزَّكَاةُ - وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهَ عَبْدٌ فِي الدُّنْيَا فَيُوَلِّيهِ غَيْرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَلَا يُحِبُّ الرَّجُلُ قَوْمًا إِلَّا جَعَلَهُ اللَّهُ مَعَهُمْ ، وَالرَّابِعَةُ : لَوْ حَلَفْتُ عَلَيْهَا لَرَجَوْتُ أَنْ لَا آثَمَ : لَا يَسْتُرُ اللَّهُ عَبْدًا فِي الدُّنْيَا إِلَّا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” تین چیزوں پر میں حلف اُٹھا سکتا ہوں ، جس شخص کا اسلام میں کوئی حصہ ہو ، اللہ تعالی نے اُسے اس شخص کی مانند نہیں کیا ہے جس کا ( اسلام میں ) کوئی حصہ نہ ہو ، اور اسلام کے تین حصے ہیں ، نماز ، روزہ اور زکوۃ ( دوسری بات یہ ہے : ) اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کو دوست رکھتا ہے ، تو قیامت کے دن اُسے کسی اور کے سپرد نہیں کرے گا ، اور ( تیسری بات یہ ہے : ) آدمی جب کسی قوم سے محبت رکھتا ہو گا ، تو اللہ تعالیٰ اُسے ان لوگوں کے ساتھ کر دے گا ، اور اگر ایک چوتھی بات پر میں حلف اٹھاؤں ، تو مجھے امید ہے کہ میں گناہ گار نہیں ہوؤں گا ، ( اور وہ یہ ہے : کہ ) اللہ تعالی دنیا میں جس بندے کی پردہ پوشی کرتا ہے ، تو قیامت کے دن بھی اُس کی پردہ پوشی کرے گا “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔