مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب قتال أهل البغي— باغیوں سے جنگ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ باب: جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے ، اس کا بیان
حدیث نمبر: 10461
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " نِعْمَ الْمَنِيَّةُ أَنْ يَمُوتَ الرَّجُلُ دُونَ حَقِّهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَذَكَرَ فِيهِ قِصَّةً ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَفْصٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعْدٍ . ¤محمد محی الدین
ابوبکر بن حفص بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اچھی موت یہ ہے کہ آدمی اپنے حق ( کی حفاظت کرتے ہوئے ) مر جائے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ انہوں نے اس میں پورا واقعہ نقل کیا ہے ۔ امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابوبکر بن حفص نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔