مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الْحَاجَةِ . باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنا
حدیث نمبر: 1013
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَقْبِلًا الْقِبْلَةَ بَعْدَ النَّهْيِ لِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( قبلہ کی طرف رخ کر کے ) پاخانہ یا پیشاب کرنے کی ممانعت کے بعد ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبلہ کی طرف رخ کر کے ( پیشاب کرتے ہوئے ) دیکھا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔