مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الْحَاجَةِ . باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنا
حدیث نمبر: 1010
وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو الْعَجْلَانِيَّ حَدَّثَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُسْتَقْبَلَ شَيْءٌ مِنَ الْقِبْلَتَيْنِ فِي الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
نافع بیان کرتے ہیں : عبداللہ بن عمرو عجلانی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنے ( یا شاید ان کے ) والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی : کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ پیشاب ، یا پاخانہ کرتے ہوئے ، دونوں کے قبلوں میں سے کسی کی طرف رخ کیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے اور وہ ضعیف ہے ۔