کتب حدیث ›
اللؤلؤ والمرجان › ابواب
› باب: پانی پیتے ہوئے برتن کے اندر سانس لینا مکروہ اور برتن سے باہر تین بار سانس لینا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1316
1316 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا شَرِبَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ
مولانا داود راز
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے۔‘‘
حدیث نمبر: 1317
1317 صحيح حديث أَنَسٍ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ يَتَنَفَّسَ فِي الإِنَاءِ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا، وَزَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَتَنَفَّسُ ثَلاَثًا
مولانا داود راز
ثمامہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ دو یا تین سانسوں میں پانی پیتے تھے اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین سانسوں میں پانی پیتے تھے۔