کتب حدیثاللؤلؤ والمرجانابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ’’ہر عمل کا ثواب نیت سے ہوتا ہے‘‘ میں جہاد اور دوسرے اعمال شامل ہیں
حدیث نمبر: 1245
1245 صحيح حديث عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ، وَإِنَّمَا لاِمْرِى مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ، فَهِجْرَتهُ إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ؛ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا، أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا، فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ
مولانا داود راز
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ عمل کا دارومدار نیت پر ہے اور انسان کو وہی ملے گا ہے جس کی وہ نیت کرے گا۔پس جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہو گی تو وہ واقعی وہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو گی اورجس کی ہجرت دنیا حاصل کرنے کی نیت سے یا کسی عورت سے شادی کرنے کے ارادہ سے ہو، اس کی ہجرت اسی کے لئے ہو گی جس کے لئے اس نے ہجرت کی۔
وضاحت:
امام نووی صحیح مسلم پر اپنی شرح میں لکھتے ہیں اس حدیث کی عظمت، بلند مقام، اس کے کثیر فوائد اور اس کی صحت پر تمام مسلمانوں کا اجتماع ہے۔ امام شافعی اور دیگر علماء فرماتے ہیں یہ تہائی اسلام ہے۔ اور امام شافعی فرماتے ہیں فقہ کے ستر دروازوں میں داخل ہوتی ہے (یعنی اس میں ستر فقہی مسائل کا حکم موجود ہے) عبدالرحمن بن مہدی وغیرہ کہتے ہیں کہ جو شخص بھی تصنیف کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ ابتداء اس حدیث سے کرے تاکہ طالب اور قاری کو نیت کی تصحیح پر تنبیہہ ہو۔ (مرتب)
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الإمارة / حدیث: 1245
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 83 كتاب الأيمان والنذور: 23 باب النية في الأيمان»