حدیث نمبر: 1210
1210 صحيح حديث أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلاَ تَسْتَعْمِلُنِي كَمَا اسْتَعْمَلْتَ فُلاَنًا قَالَ: سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أُثْرَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ
مولانا داود راز
حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک انصاری صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاںشخص کی طرح مجھے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاکم بنا دیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد (دنیاوی معاملات میں) تم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی، اس لئے صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض پر آملو۔