حدیث نمبر: 722
722 صحيح حديث عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ سَأَلَهُ، أَوْ سَأَلَ رَجُلاً وَعِمْرَانُ يَسْمَعُ، فَقَالَ: يَا أَبَا فُلاَنٍ أَمَا صُمْتَ سَرَرَ هذَا الشَّهْرِ قَالَ: أَظُنُّهُ قَالَ: يَعْنِي رَمَضَانَ قَالَ الرَّجُلُ: لاَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ
مولانا داود راز
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا یا سوال تو کسی اور سے کیا تھا لیکن وہ سن رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو فلاں کیا تم نے اس مہینے کے آخر کے روزے نہیں رکھے؟ (راوی کہتا ہے) میرا خیال ہے کہ سیّدنا عمران نے کہا کہ آپ کی مراد رمضان سے تھی اس شخص نے کہا نہیں یا رسول اللہ تو آپ نے کہا جب تم افطار کر لو (یعنی رمضان کے بعد) تو دو روزے رکھ لینا۔