کتب حدیثاللؤلؤ والمرجانابوابباب: رمضان شروع ہونے سے پہلے ایک دو دن کا روزہ رکھنا منع ہے
حدیث نمبر: 657
657 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لاَ يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدُكُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمَهُ فَلْيَصُمْ ذلِكَ الْيَوْمَ
مولانا داود راز
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے (شعبان کی آخری تاریخوں میں) ایک یا دو دن کے روزے نہ رکھے البتہ اگر کسی کو ان میں روزے رکھنے کی عادت ہو تو وہ اس دن بھی روزہ رکھ لے۔
وضاحت:
مثلاً کوئی ہر ماہ میں پیر یا جمعرات کا یا ہر ہفتہ کسی اور دن کا روزہ رکھتا رہتا ہے۔اور اتفاق سے وہ دن شعبان کی آخری تاریخوں میں آگیا تو وہ یہ روزہ رکھ لے۔(راز)
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الصيام / حدیث: 657
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 14 باب لا يتقدمن رمضان بصوم يوم ولا يومين»