حدیث نمبر: 609
609 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: يَا نِسَاءُ الْمُسْلِمَاتِ لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ
مولانا داود راز
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے مسلمان عورتو ہرگز کوئی پڑوسن اپنی دوسری پڑوسن کے لئے (معمولی ہدیہ کو بھی) حقیر نہ سمجھے خواہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔
وضاحت:
یعنی کوئی پڑ وسن اپنے پاس موجود ہدیہ اور تحفہ بھیجنے سے اسے کم جان کر پس و پیش نہ کرے اور نہ رکے بلکہ اس تھوڑی سی چیز کی سخاوت کردے کیونکہ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ اور جب لگاتار اور مسلسل قلیل ملتا رہے گا تو وہ کثیر بن جائے گا۔(مرتبؒ)