حدیث نمبر: 568
568 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ وَغُلامِهِ صَدَقَةٌ
مولانا داود راز
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی زکوۃ واجب نہیں۔
وضاحت:
فرس سے جنس مراد ہے ورنہ ایک گھوڑے میں عدم زکوٰۃ پر تو کوئی اختلاف نہیں۔ ہاں جب گھوڑے تجارت کے لیے ہوں تو ان میں بالا جماع زکوٰۃ واجب ہے۔(مرتبؒ)