کتب حدیث ›
اللؤلؤ والمرجان › ابواب
› باب: سجدوں کے اعضاء کا بیان اور نماز میں بالوں اور کپڑوں کو نہ روکا جائے اور سر کے بالوں کا جوڑا نہ بنایا جائے
حدیث نمبر: 276
276 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ، وَلاَ يَكُفَّ شَعَرًا وَلاَ ثَوْبًا: الْجَبْهَةِ، وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ
مولانا داود راز
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سات اعضاء پر سجدہ کا حکم دیا گیا تھا اس طرح کہ نہ بالوں کو آپ سمیٹتے نہ کپڑے کو (وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی (معہ ناک) دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں۔