کتب حدیثاللؤلؤ والمرجانابوابباب: رکوع اور سجدہ میں کیا پڑھنا چاہیے
حدیث نمبر: 275
275 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ: سُبْحَانَكَ اللهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللهُمَّ اغْفِرْ لِي يَتَأَوَلُ الْقُرْآنَ
مولانا داود راز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ اوررکوع میں اکثر یہ پڑھا کرتے تھے سبحانك اللھم ربنا و بحمدك اللھم اغفرلی (اس دعا کو پڑھ کر) آپ قرآن کے حکم پر عمل کرتے تھے۔
وضاحت:
سورۂ نصر کے حکم (اپنے رب کی پاکی بیان کر اور اس سے بخشش مانگ) کی روشنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ اور رکوع میں مذکورہ دعا پڑھا کرتے تھے جس کا ترجمہ یہ ہے: ’’اے اللہ تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں، اے اللہ! تو مجھ کو بخش دے۔‘‘ اس دعا میں تسبیح، تحمید اور استغفار تینوں موجود ہیں۔ اس لیے رکوع اور سجدے میں اس کا پڑھنا افضل ہے۔ (راز)
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الصلاة / حدیث: 275
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 139 باب التسبيح والدعاء في السجود»