حدیث نمبر: 596
596 صحيح حديث عَدِيِّ بْنِ حَاتِمِ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بَشِقِّ تَمْرَةٍ
مولانا داود راز

سیّدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے سنا کہ جہنم سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی (مگر ضرور صدقہ کر کے دوزخ کی آگ سے بچنے کی کوشش کرو)

وضاحت:
یعنی جب تم نے معلوم کر لیا ہے (صدقہ کی فضیلت کو) تو آگ سے بچو اور کسی پر ظلم نہ کرو۔ اگرچہ آدھی کھجور کے برابر ہو، یہ بھی امکان ہے کہ یہ معنی مراد ہے،یعنی جب تمہیں معلوم ہو چکا ہے کہ قیامت کے دن برے اعمال سے کچھ بھی فائدہ نہیں دے گا اور تمہارے سامنے آگ موجود ہے تو اب صدقہ کو اپنے اور آگ کے درمیان ڈھال بنا لو اگرچہ وہ نصف کھجور ہو۔(مرتبؒ)
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الزكاة / حدیث: 596
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 10 اتقوا النار ولو بشق تمرة»