حدیث نمبر: 228
228 صحيح حديث أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رضي الله عنه، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
مولانا داود راز

سیّدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم آپ پر کس طرح درود بھیجا کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو اے اللہ رحمت نازل فرما محمد پر اور ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے رحمت نازل فرمائی آل ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد پر اور ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آل ابراہیم پر اور تو انتہائی خوبیوں والا عظمت والا ہے۔

وضاحت:
راوي حدیث: سیّدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کا اصل نام عبدالرحمن بن سعد تھا۔ آپ بہت بڑے فقیہہ تھے۔ ۲۶ احادیث کے راوی ہیں۔ سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
حوالہ حدیث اللؤلؤ والمرجان / كتاب الصلاة / حدیث: 228
درجۂ حدیث محدثین: «صحیح»
تخریج حدیث «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 10 باب حدثنا موسى بن إسماعيل»