اللؤلؤ والمرجان
كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار— کتاب: ذکر الٰہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل
باب التعوّذ من شر ما عمل ومن شر ما لم يعمل باب: اپنے کیے اور نہ کیے ہر ایک عمل سے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 1738
1738 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ: لاَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ أَعَزَّ جُنْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَغَلَبَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ فَلاَ شَيْءَ بَعْدَهُمولانا داود راز
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ اکیلا ہے جس نے اپنے لشکر کو فتح دی‘ اپنے بندے کی مدد کی (یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی) اور احزاب (یعنی افواج کفار) کو تنہا بھگا دیا، پس اس کے بعد کوئی چیز اس کے مد مقابل نہیں ہوسکتی۔