اللؤلؤ والمرجان
كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار— کتاب: ذکر الٰہی، دعا، توبہ اور استغفار کے مسائل
باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء باب: لا الہ الا اللہ، سبحان اللہ اور دعا مانگنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1726
1726 صحيح حديث أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ عَشْرًا، لاَ إِلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ كَمنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَمولانا داود راز
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے یہ کلمہ کہ ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں، اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے‘‘ دس مرتبہ پڑھ لیا وہ ایسا ہو گا جیسے اس نے اولاد اسماعیل میں سے ایک (عربی غلام) آزاد کیا۔