حدیث نمبر: 1444
1444 صحيح حديث عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِلْوَزَغِ فُوَيْسِقٌ وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِمولانا داود راز
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو موذی کہا تھا، لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ نہیں سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا بھی حکم دیا تھا۔