اللؤلؤ والمرجان
كتاب اللباس والزينة— کتاب: لباس اور زینت کے بیان میں
باب إِذا انتعل فليبدأ باليمين وإِذَا خلع فليبدأ بالشمال باب: جوتا پہنتے وقت پہلے داہنا جوتا پہنے اور اتارتے وقت پہلے بایاں اتارے
حدیث نمبر: 1358
1358 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيَمِينِ، وَإِذَا نَزَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالشِّمَالِ، لِتَكُنِ الْيُمْنَى أَوَّلَهُمَا تُنْعَلُ وَآخِرَهُمَا تُنْزَعُمولانا داود راز
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں طرف سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے اتارے تا کہ داہنی جانب پہننے میں اول ہو اور اتارنے میں آخر ہو۔