اللؤلؤ والمرجان
كتاب الأشربة— کتاب: پینے کی اشیاء کا بیان
باب بيان أن كل مسكر خمر وأن كل خمر حرام باب: ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے
1302 صحيح حديث أَبِي مُوسى وَمُعَاذٍ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَبَا مُوسى وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: يَسِّرَا وَلاَ تُعَسِّرَا، وَبَشِّرَا وَلاَ تُنَفِّرَا، وَتَطَاوَعَا فَقَالَ أَبُو مُوسى: يَا نَبِيَّ اللهِ إِنَّ أَرْضَنَا بِهَا شَرَابٌ مِنَ الشَّعِيرِ، الْمِزْرُ؛ وَشَرَابٌ مِنَ الْعَسَلِ، الْبِتْعُ فَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌحضرت سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ ور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کا حاکم بنا کر بھیجا اور فرمایا کہ لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرنا‘ ان کو دشواریوں میں نہ ڈالنا۔ لوگوں کو خوش خبریاں دینا‘دین سے نفرت نہ دلانا اور تم دونوں آپس میں موافقت رکھنا۔ اس پر ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ’’اے اللہ کے نبی ! ہمارے ملک میں جو سے ایک شراب تیار ہوتی ہے جس کا نام ’’المزر‘‘ ہے اور شہد سے ایک شراب تیار ہوتی ہے جو’’البتع‘‘ کہلاتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔