اللؤلؤ والمرجان
كتاب الإمارة— کتاب: امارت کے بیان
باب كراهة الطروق وهو الدخول ليلاً لمن ورد من سفر باب: سفر سے واپسی پر رات گئے گھر آنے کی کراہت
حدیث نمبر: 1252
1252 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاَ يَطْرُقُ أَهْلَهُ، كَانَ لاَ يَدْخلُ إِلاَّ غُدْوَةً أَوْ عَشِيَّةًمولانا داود راز
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (سفر سے) رات میں گھر نہیں پہنچتے تھے یا صبح کے وقت پہنچ جاتے یا دوپہر (بعد زوال سے لے کر غروب آفتاب تک کسی بھی وقت تشریف لاتے)۔