اللؤلؤ والمرجان
كتاب الإمارة— کتاب: امارت کے بیان
باب الأمر بلزوم الجماعة عند ظهور الفتن وتحذير الدعاة إلى الكفر باب: فتنہ اور فساد کے وقت بلکہ ہر وقت مسلمانوںکی جماعت کے ساتھ رہنا
حدیث نمبر: 1212
1212 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: مَنْ كَرِهَ مِنْ أَمِيرِهِ شَيْئًا فلْيَصْبِرْ؛ فَإِنَّهُ مَنْ خَرَجَ مِنَ السُّلْطَانِ شِبْرًا مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةًمولانا داود راز
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص اپنے امیر میں کوئی ناپسند بات دیکھے تو صبر کرے کیونکہ (خلیفہ کی) اطاعت سے اگر کوئی بالشت بھر بھی باہر نکلا تواس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی۔