قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْمَرْءُ أَوْلَى بِسَقَبِهِ. قَالَ: فَقُلْتُ لِعَمْرٍو: مَا سَقَبُهُ؟! قَالَ: شُفْعَتُهُ".
ترجمہ
سیدنا شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اپنے قریبی پڑوسی (کی جائیداد) کا سب سے زیادہ حق دار ہوتا ہے۔“ (راویِ حدیث عبد اللہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ) میں نے عمرو بن الشرید سے دریافت کیا کہ ’سقب‘ سے کیا مراد ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”اس سے مراد اس کا حقِ شفعہ ہے۔“
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَعُبَيْدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "فِي الشُّفْعَةِ وَإِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا يُنْتَظَرُ بِهَا وَإِنْ كَانَ غَائِبًا".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ”شفعہ کے متعلق ارشاد فرمایا کہ جب ان (شرکاء) کا راستہ ایک ہی ہو تو اس (حقِ شفعہ) کے لیے انتظار کیا جائے گا، اگرچہ وہ (شفیع) غائب ہی کیوں نہ ہو“، اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔