❮
❯
حدیث نمبر: 99
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: "تَكَلَّمَ ابْنُ مَسْعُودٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، ثُمَّ قَالَ: رَضِيتُ لَكُمْ مَا رَضِيَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، وَكَرِهْتُ لَكُمْ مَا كَرِهَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَضِيتُ لِأُمَّتِي مَا رَضِيَ لَهَا ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ " .
ترجمہ

القاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی موجودگی میں کلام کیا اور آپ ﷺ کی ثناء بیان کی، پھر عرض کی: «رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا» ”میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، محمد ﷺ کے نبی ہونے اور قرآن کے پیشوا ہونے پر راضی ہوا“، پھر انہوں نے کہا: ”میں تمہارے لیے وہی بات پسند کرتا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے پسند فرمائی، اور تمہارے لیے اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے ناپسند فرمایا۔“ اس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنی امت کے لیے وہی کچھ پسند کیا ہے جو ابنِ امِ عبد (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ان کے لیے پسند فرمایا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإيمان / حدیث: 99
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين القاسم بن عبد الرحمن وابن مسعود