إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب المشي إلى المساجد سيما في الظلم وما يقوله حين يخرج باب: مسجدوں کی طرف پیدل چلنے، خصوصاً اندھیروں میں، اور گھر سے نکلتے وقت کیا کہے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 984
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، ثُمَّ يَمْشِي إِلَى بَيْتٍ مِنْ بِيوُتِ اللَّهِ يُصَلِّي فِيهِ صَلَاةً مَكْتُوبَةً، إِلَّا كُتِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ حَسَنَةٌ". هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ الْأَعْلَى .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان وضو کرے اور بہترین طریقے سے وضو کرے، پھر اللہ تعالیٰ کے گھروں (مساجد) میں سے کسی گھر کی طرف اس نیت سے چل کر جائے کہ اس میں فرض نماز ادا کرے، تو اس کے ہر ہر قدم کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔“
یہ سند عبد الاعلیٰ نامی راوی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔