إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المساجد— مساجد کا بیان۔
باب فضل من بنى لله مسجدا باب: اللہ کے لیے مسجد بنانے والے کی فضیلت کا بیان۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْقُوَارِيرِيُّ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا يُذْكَرُ اللَّهُ فِيهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ " .
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ . . . فَذَكَرَهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ أَوْسَعَ مِنْهُ " وَالْحَجَّاجُ ضَعِيفٌسیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اللہ کی رضا کے لیے کوئی مسجد تعمیر کی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔“
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کے لیے ایسی مسجد بنائی جس میں اللہ کا ذکر کیا جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر فرمائے گا۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، البتہ ان کے ہاں یہ اضافہ ہے کہ ”اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس سے بھی زیادہ وسیع گھر بنائے گا“ نیز اس کی سند میں موجود راوی حجاج (بن ارطاة) ضعیف ہے۔