إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب عدد المؤذنين واتخاذ الديك الأبيض للصلاة باب: مؤذنوں کی تعداد اور نماز (کے اوقات) کے لیے سفید مرغ رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 920
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا خَالِدٌ ، ثَنَا لَيْثٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ: بِلَالٌ، وَأَبُو مَحْذُورَةَ " .
لَفْظُ مُسْلِمٍ "كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ: بِلَالٌ وَابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ " .
وَكَذَا فِي أَبِي دَاوُدَ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے دو مؤذن تھے: ”سیدنا بلال اور سیدنا ابو محذورہ (رضی اللہ عنہما)۔“
صحیح مسلم کے الفاظ یہ ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کے دو مؤذن تھے: سیدنا بلال اور سیدنا ابن ام مکتوم (رضی اللہ عنہما)۔“
اور اسی طرح امام ابوداؤد نے بھی اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔