إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأذان— اذان کا بیان۔
باب في إجابة المؤذن باب: مؤذن کا جواب دینے کا بیان۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ - عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلَهُ: "إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ مِثْلَمَا يَقُولُ، وَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَإِذَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ مِثْلَمَا يَقُولُ، وَإِذَا قَالَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ " .
قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ، وَدَاوُدُ كَذَّابٌ.بنو ہاشم کے ایک فرد (سیدنا ... رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ جب مؤذن کو «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“ کہتے ہوئے سنتے تو آپ ﷺ بھی وہی کلمات دہراتے، اور جب وہ «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہتا تو آپ ﷺ بھی اسی طرح فرماتے، اور جب مؤذن «أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں“ کہتا تو آپ ﷺ بھی وہی ارشاد فرماتے، البتہ جب مؤذن «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» ”نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ“ پکارتا تو آپ ﷺ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت“ ارشاد فرماتے تھے۔“
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں علی بن زید ضعیف ہے اور داؤد کذاب (انتہائی جھوٹا) ہے۔